25 جنوری 2012 - 20:30

ہم اس بھيانک درندگی کي برزور مذمت کرتے ہيں اور خانوادہ شہداء کي خدمت ميں بالخصوص اور ملت جعفريہ باکستان اور ہر وطن دوست اور با ضمير باکستاني کي خدمت ميں بالعموم تعزيت بيش کرتے ہيں۔

بسم اللہ الرحمن الرحيمانا للہ و انا اليہ راجعون

 وطن عزيز باکستان کو ايک طے شدہ منصوبے کے تحت خانہ جنگی کی طرف دہکيلا جارہا ہے اور مرکزي و صوبائي حکومتيں اور تمام حساس ادارے خاموش تماشائي بنے ہوئے ہيں اور انکي مجرمانہ خاموشي ملک و ملت کے ساتہ خيانت شمار ہوتي ہے کذشتہ ماہ فقط کراچي شہر ميں متعدد شيعہ أہم شخصيات ايک مخصوص دہشت کرد تنظيم کے ہاتھوں شہيد ہوئيں کيونکہ حکومت نے مجرموں کے خلاف اپريشن نہيں کيا اس لئے انھوں نے اپنے نجس ہاتھ ايک ہي خاندان کے چار شيعہ وکلاء کے بيگناہ خون میں رنگ دیئے۔ ہم اس بھيانک درندگی کي برزور مذمت کرتے ہيں اور خانوادہ شہداء کي خدمت ميں بالخصوص اور ملت جعفريہ باکستان اور ہر وطن دوست اور با ضمير باکستاني کي خدمت ميں بالعموم تعزيت بيش کرتے ہيں اب ضرورت اس أمر کي ہے کہ پوري ملت متحد ہوکر ملک کے امن واستقرار کي خاطر ان بدنام اور رسوائے زمانہ دہشت گردوں کے لئے باکستان کي سرزمين کو تنگ کردیں اور تمام مذاہب کے مخلص علماء و اکابرين و ملکي سياستدان ان جرائم کي مذمت کريں اور مجرموں کو تختۂ دار تک بہنجانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کريں تاکہ  ان بے گناہ شہداء کا خون رائگان نہ ہو اور مزيد خاندان بے سہارا اور اطفال يتيم نہ ہوں۔

السيد شفقت حسين شيرازيمرکزي سيکرٹري أمور خارحہمجلس وحدت مسلمين باکستان25/1/2012